زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر

    شہادت امام محمد  باقر علیہ السلام 

    امام محمد باقر علیہ السلام کا نام :محمدابن علي ابن الحسين(علیہ السلام) تھا اور آپ کے والد کا نام :علی ابن حسین (علیہ السلام) اور والدہ کا نام:فاطمہ بنت الحسن (علیہ السلام) تھا، آپ کی ولادت: پہلی رجب اور شھادت: 7 ذی الحجہ کو ہوئی۔

    امام محمدابن علي ابن الحسين(علیہ السلام) کہ جو معروف ہیں "امام محمد باقر"اور"باقرالعلوم" کے نام سے، آپ پہلی رجب اور ایک قول کے مطابق3 صفر 57 ہجری قمری میں متولد ہوئے۔

    امام محمد باقر (علیہ السلام) تقریباً چار سال اپنے جدّ امام حسین (علیہ السلام) اور تقریباً 38 سال اپنے بابا حضرت امام علی ابن حسین کہ جو معروف ہیں امام زین العابدین (علیہ السلام) کے نام سے،ان کے ساتھ رہے۔ اپنے بابا کی شھادت کے بعد سن 95 ہجری قمری سے لے کر 20 سال دور امامت گزارا اور امامت کے فرائض انجام دئے۔

    آپ واقعہ کربلا میں اباعبدالله الحسين(علیہ السلام) کے ساتھ  بھی تھے اور اس وقت آپ کی عمر مبارک چار سال تھی اور اسی طرح اس کے بعد اپنے بابا کے ساتھ کوفہ و شام بھی گئے یہی وجہ ہے کہ جب آپ کے سامنے کوفہ و شام کا نام آتا تو زارو قطار گریہ کرتے اور فرماتے مجھے وہ منظر کبھی نہیں بھولیں گے۔

    آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت الحسن (علیہ السلام) ہے کہ جو "امّ عبدالله"کے نام سے معروف تھیں۔

    اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ امام باقر (علیہ السلام)  والد کی طرف سے امام حسین (علیہ السلام) اور والدہ کی طرف سے امام حسن (علیہ السلام) کے فرزند ہیں اور یہ دونوں مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کے فرزند ہیں اور ان کی ماں فاطمہ زہرا (علیہا لسلام)ہیں اور یہی وجہ تھی کہ آپ کو "ابن الخيرتين" اور "علوّي ٌبين علوّيين"  کہا جاتا تھا اور یہ فضیلت فقط آپ کے ساتھ مختص ہے۔

    امام محمد باقر(علیہ السلام) کی حکومت سے پہلے معاويہ ابن ابي سفيان، يزيد ابن معاويه، معاويہ ابن يزيد، عبدالله ابن زبير، مروان ابن حكم، عبدالملك ابن مروان، وليد ابن عبد الملك جیسے لوگ حاکم تھے اور آپ کی امامت  کے بعد سليمان ابن عبد الملك، عمر ابن عبدالعزيز، يزيد ابن عبد الملك و هشام ابن عبد الملك جیسے لوگ تھے اس دوران امام (علیہ السلام)  کو بہت سختیوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہادت:

    سر انجام یہ ہوا کہ هشام ابن عبدالملك کے کہنے پر ابراہیم ابن ولید نے آپ کو زہر دی اور آپ 7 ذی الحجہ یا پھر ایک روایت کے مطابق ربیع الثانی سن 114 میں شھید ہو گئے۔

    آپ کو اپنے بابا امام زین العابدین (علیہ السلام) اور امام حسن مجتبی (علیہ السلام)  کے ساتھ دفن کردیا گیا جو قبرستان بقیع کے نام سے معروف ہے۔